تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان نے شہباز شریف کو چلینج دے دیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی معاشی ترقی کا موازنہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کو چیلنج دیدیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ملتان جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی معاشی ترقی کا موازنہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو چلینج دے دیا اور کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں معیشت کی ترقی ہوئی، چیلنج ہے ان کے 30 سال میں ہماری ساڑھے تین سال والی ترقی دکھائیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ایک نظام تباہ کرتے ہیں وہ اسے ٹھیک نہیں کرسکتے، ہمارے دور  میں جس طرح معیشت نے ترقی کی چیلنج کرتا ہوں اپنے تیس سالہ دور کی معاشی ترقی دکھائیں، ہمارے دور میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی، کسانوں کو جس طرح پیدوار کی رقم ملی کبھی تاریخ میں نہیں ملی، 60 فیصد دیہات پاکستان میں ہے یہ 60 فیصد پاکستانی جس طرح خوشحالی کے گراف میں آئے ریکارڈ پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ صنعت کے ترقی کرنے سے ہی ملک آگے بڑھتا ہے، ایوب خان کے دور کے بعد انڈسٹری کیلئے ہمارے 2 سال بہترین تھے، ہم نے کورونا کے دور میں معیشت کو اٹھایا، ہمارےدور میں ریکارڈ برآمدات ہوئی اور ترسیلات زر آئیں، سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، 75فیصد آئی ٹی کی ایکسپورٹ بڑھی اور ہماری پالیسیوں کی وجہ سے آج سب سے زیادہ روزگار پاکستان میں ہے، ہمیں کہتے ہیں روس سے تیل اور گندم نہیں لے سکتے جبکہ وہ ہمیں 30 فیصد کم قیمت پر دے رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -