اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ اپنی اپنی تحریک چلاکر دیکھتے ہیں، عوام کس کےساتھ کھڑےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا کہ نوازشریف عدلیہ مخالف اورمیں عدلیہ کی حمایت میں تحریک چلاؤنگا، اپنی اپنی تحریک چلاکر دیکھتے ہیں، عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف میں جرات ہے تو کٹھ پتلی وزیراعظم کو فوری الیکشن کا کہیں۔
مزید پڑھیں : اس طرح کے اندھے فیصلے ہم قبول نہیں کریں گے، نواز شریف
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے اندھے فیصلے ہم قبول نہیں کریں گے ہمارے لئے فیصلہ کوئی اور کسی کے لئے کوئی اور، یہ کو نسا انصاف ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دہرا معیار اپنایا گیا ، مجھے خیالی تنخواہ پرنکالا گیا، خیالی تنخواہ کومیرا اثاثہ بتایا گیا، وزیراعظم کوشک کا فائدہ نہیں دیا جاتا اورنکال دیا جاتا ہے ، اس طرح کی سکہ شاہی نہیں چلے گی ، نوازشریف کا 50 سال پرانا احتساب لیا گیا۔