تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا جانیوالا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا جانیوالا جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنایا جانیوالاجوڈیشل کمیشن کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئےنامزد نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا 19 مئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اس حوالے سے ماہر قانون بابر اعوان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سےانکوائری کمیشن کیخلاف درخواست دائر کی ہے، کمیشن میں شامل ججز ہمارے لیے محترم ہیں ان کے حوالے سےکچھ چیلنج نہیں کیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواست میں حکومت کی بدنیتی کو چیلنج کیا ہے،ب سپریم کورٹ 1998 میں طے کر چکا ہے کہ کوئی بھی فون ٹیپ نہیں کر سکتا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنائے جیسے میمو گیٹ پر بنایا تھا، سوال یہ ہے کہ کیا کوئی ادارہ کسی کے فون ٹیپ کر سکتا ہے؟ سال 1996 میں آئی بی کے ڈی جی کو ہتھکڑی لگا کو پیش کیا گیا تھا۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی، چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -