بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عمران خان کی چیف الیکشن کمشنرسردار رضاسےاہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ضمنی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانےکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی درخواست پر سربراہ پی ٹی آئی  عمران خان ملاقات کے لئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔

اس موقع پر اسدعمر اور جہانگیر ترین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، عمران خان نےرہنماؤں کےہمراہ سردار رضاسے اہم ملاقات کی۔

عمران خان نے انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نےجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پرعمل در آمد کےساتھ این اے ایک سو بائیس اورایک سوچون میں فوج کی زیرنگرانی ضمنی انتخابات کرانےکامطالبہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنز نے کپتان کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ انتخابات میں کوتاہیاں نہیں ہوں گی۔ سردار رضا خان نے عمران خان سے 4 اکتوبر کا دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست کی اور بتایا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی نےکاظم ملک سمیت ٹریبونل ججزکودھمکیوں اور ہٹائے جانے کامعاملہ بھی اُٹھایا۔

کپتان کاکہنا تھاوہ جدہ اورلندن بھاگنے والے نہیں۔ حالات کابھرپورمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی جاناچاہتےہیں۔ کسی کوتوشرم و حیا کرنی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں