بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کا اعلان ہوگیا، اس فلم میں ان کے بھانجے اداکارہ عمران خان اداکارہ کے جوہر دکھائیں گے۔
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے لیے ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں ان کے بھانجے اداکار عمران خان 9 برس بعد نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کے لیے یہ فلم نیٹ فلکس کی یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کے ذریعے ہی ان کے بھانجے عمران خان اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کی جانب سے اس فلم کی کاسٹ، شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ اور ’دہلی بیلی‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے حالیہ چند برس سے بالی ووڈ سے وقفہ لیا ہوا تھا۔