بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

آگ اورخون کی ہولی کھیلنےوالےقوم کےدشمن ہیں‘عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاراچنار سبزی منڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر حملہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج صبح پاراچنار سبزی منڈی میں ہونے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آگ اورخون کی ہولی کھیلنےوالےقوم کےدشمن ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھاکہ واقعےکی تمام پہلوؤں سےتحقیقات اورذمہ داران کاتعین ناگزیرہے،انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کوقانون کی گرفت میں لاکرنشان عبرت بنایاجائے۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاراچنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ عوامی مقامات کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جاں بحق ہم وطنوں کےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔

مزید پڑھیں: کرم ایجنسی:پاراچنارسبزی منڈی میں دھماکہ،20افراد جاں بحق

خیال رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں آج صبح دھماکے کے نتیجے میں20افراد جاں بحق جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پارا چنار کے عید گاہ لنڈا بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے،جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں