پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کپتان کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران‌ خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی انتخابی اصلاحات کی آڑ میں اوورسیز کے ووٹ کا حق ختم کرنے کی تیاریاں ہیں۔

اس سسلے میں کپتان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےووٹ کے حق پر کڑا پہرہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس آج سہ پہر چیئرمین سیکریٹریٹ میں ہوگا ، سینئر مرکزی قائدین اور قانونی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کے حقیقی عزائم و حکمت عملی کا تجزیہ کیا جائے گا اور اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے دفاع کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

ٰیاد رہے قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا ، بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا تھا، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں