اشتہار

عمران خان کو بنی گالہ میں اہم پیغام پہنچا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ضیا لیگ اعجازالحق نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اہم پیغام پہنچا دیا ، جس پر عمران خان نے کہا افواج پاکستان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اعجازالحق نے عمران خان کو اہم پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی ملک کےلیے بہت قربانیاں ہیں اور ان کے دل میں افواج پاکستان کی بڑی عزت ہے۔

- Advertisement -

شہباز حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا موجودہ امپورٹڈ حکومت کا ان کی حکومت سے موازانہ نہیں کیا جاسکتا ، اس وقت پٹرول بجلی، گیس سمیت عام استعمال کی تمام اشیا عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہیں۔

بگڑتی معاشی صورتحال کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں ، موجودہ حکومت نے آئندہ انتخابات میں جو دھاندلی کا منصوبہ بنارکھا ہے اسے ہرصورت ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے ملک گیراحتجاج کی کال دیدی

یاد رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے اب تک 85 روپے پٹرول کی قیمت بڑھادی ہے، پیٹرول کی قیمت آج 235 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل ہم نے اپنے دور میں جان بوجھ کر کم رکھا تھا، ڈیزل ہمارے دور میں 145 روپے فی لیٹر تھا، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ساری ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں