اشتہار

عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ضمنی انتخابات میں جیتی ہوئی قومی اسمبلی کی 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ضمنی انتخاب کے جیتے ہوئے 6 حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118 اور این اے 239 کو خالی قرار دے دیا۔

عمران خان 16 اکتوبر 2022ء کو ضمنی انتخابات میں بیک وقت 7 حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم کے علاوہ سابق وزیراعظم کے جیتے 6 حلقوں کو خالی قرار دے دیا۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں