اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عمران خان کا سوشل میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کل رات سوشل میڈیا پر قوم سے براہ راست گفتگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی باضابطہ ہدایت  کر دی گئی۔ چیئرمین عمران خان کے زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا۔

اجلاس میں 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جماعت کی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

حماد اظہر، منزہ حسن، عثمان ڈار اور فرخ حبیب نے بڑی ریلیوں پر بریفنگ  دی۔ عمران خان نے ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایات کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شفاف الیکشن کے ذریعے عوام کو موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں، کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سازش سے تبدیلی قبول کی  تو پھر کوئی بیرونی دباؤ کا سامنا نہیں کر سکے گا، پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لیے یکجا اور متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اپریل کو مینارِ پاکستان سے حقیقی آزادی اور خود مختاری کا اعلان کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں