اشتہار

بینکنگ کورٹ میں پیشی : عمران خان کا آج یا کل اسلام آباد روانگی کا قوی امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ، جس کے لئے عمران خان کاآج یا کل اسلام آباد روانگی کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی اسلام آباد روانگی پر پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان مشاورت کے بعد لاہور سے روانگی کا حتمی فیصلہ کریں گے، جس کے بعد عمران خان کاآج یا کل اسلام آباد روانگی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے اسلام آباد قیام کی صورت میں پارٹی نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ، بنی گالہ میں عمران خان کی سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹراعجازچوہدری آج زمان پارک میں عمران خان سےملاقات کریں گے ، جس میں وہ اب تک دی جانیوالی گرفتاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو کل طلب رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں