ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان کا ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عائشہ گلالئی کے بعد ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی سے منحرف اراکین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عائشہ گلالئی کےبعد ضیااللہ آفریدی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے ضیا اللہ آفریدی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ضیا اللہ آفریدی کو شوکاز نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

نوٹس میں ضیا اللہ آفریدی سے پارٹی سے منحرف ہونے پر 7روز میں جواب طلب کیا گیا ہے، جواب نہ ملنے کی صورت میں پارٹی رکنیت سے بر طرف کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ ضیااللہ آفریدی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے، روز پہلے ضیا اللہ آفریدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔


مزید پڑھیں : عمران خان کا عائشہ گلالئی کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ


یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا اور الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف آرٹیکل63 اے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے، پارٹی سے انحراف کے بعد عائشہ گلالئی پارٹی کی ذمہ دار نہیں رہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں