جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نواز چلے گئے اب شہباز شریف کی باری ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

تونسہ شریف : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے اس لیے ضروری ہوگیا ہے کہ ملک میں انتخابات قبل از وقت کرائے جائیں.

وہ تونسہ شریف میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے عمران خان نے کہا کہ ملک کے موجودہ وزیراعظم بے اختیار اورسابق نا اہل وزیراعظم کے گھریلو ملازم بنے ہوئے ہیں اور ملک کے ادارے معطل ہوچکے ہیں چنانچہ کارہائے مملکت کو چلانے کے لیے نئے انتخابات فوری طور پر کیا جائے گا.

چیرمین تحریک انصاف کہا کہ حکمراں نااہل ہو چکے ہیں اور کارے حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں رہی اس لیے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے چنانچہ دوبارہ الیکشن کروا کر عوام کی حمایت یافتہ کرپشن سے پاک قیادت کوملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا جائے.

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اتنا قرضہ لے رکھا ہے کہ ہم نسل در نسل مقروض ہوچکے ہیں اور اب تو ورلڈ بینک بھی معیشت کی بدحالی کا کھل اظہار کررہا ہے لیکن حکمراں کھانسی کا علاج کرانے بھی بیرون ملک جاتے ہیں اور 40، 40 مہنگی گاڑیوں کے پروٹوکول میں چلتے ہیں.

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑا بھائی نوازشریف تو نا اہل ہوگیا اوراب اسحاق ڈار، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی باری ہے اور دیگر وزراء بھی گرفت میں آئیں گے اور لگتا یوں ہے کہ پوری حکومت نااہل اور ناکام ہو چکی ہے چنانچہ ملک کو غیر یقینی صورت حال سے نکالنے کے لیے انتخابات کروانا ضروری ہوگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آنے کے بعد ایسا نظام مرتب کریں گے جس میں امیروں سے ٹیکس لیا جائے گا اور اسے غریبوں پر خرچ کیاجائے گا، کسان کو بہترین بیج فراہم کریں گے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصل کے معیار اور مقدار میں اضافہ ہوگا جس کا تمام تر فائدہ جاگیرداروں کو نہیں بلکہ کسانوں ہوگا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں