منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

9 مئی کیسز: بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کیسز کے سلسلے میں پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عمران خان نے وکلا کی غیر موجود گی میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کیا، جیل عملہ جب بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلیے گیا لیکن وہ نہ آئے۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، شیخ وقاص اکرم

پنجاب فرانزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔

15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کے معاملے پر کیس کی سماعت کی تھی اور وکلا کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروائے جائیں، عدالت نے 12 مقدمات میں ان کے ٹیسٹوں کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ 12 روز کے اندر جیل میں ملزم سے ملاقات کر کے تمام ٹیسٹ کیے جائیں، استغاثہ کی درخواست پر آڈیو میچنگ ٹیسٹ کی بھی اجازت دے دی گئی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں