اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں ساٹھ دستاویزات دیں کوئی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کےاداروں پر حملے کررہا ہے، ہم ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ سیاسی لوگوں پردہشت گردی کے جھوٹےمقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اس ملک کا مجرم ہے، پیسہ بچانے کے لیے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
نوازشریف کا نعرہ سب کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں سب کچھ بیچ کر پیسہ پاکستان لے کر آیا ہوں، لیگل ذرائع سے بیرون ملک کمایا پیسہ پاکستان لایا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں ساٹھ دستاویزات دیں کوئی غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں مجرم پارٹی کا صدربن سکتا ہے، ان کو شرم نہیں آتی کیا یہ اسے جمہوریت کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، جمہوری لیڈر جواب دینے کے بجائے عدالتوں پر حملے کررہا ہے، نوازشریف ملک سے باہر اپنا 300 ارب بچانا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔