راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ضروری بیانات کے باعث شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کے غیر ضروری بیانات کے باعث پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ شیر افضل کو پی ٹی آئی سے فارغ کیے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
صوابی جلسے کے حوالے سے کی جانے والی تقریر اور بیانات پر عمران خان نے انھیں پپارٹی سے نکالا۔
بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے سعودی عرب سے متعلق دیا گیا بیان کا سختی نوٹس لیا اور بیرسٹر علی ظفر ، شبلی فراز اور عمر ایوب کو شیر افضل سے متعلق ہدایت جاری کی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما جلد شیر افضل کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، بنیادی رکنیت ختم ہونے پران سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفی بھی طلب کیا جائے گا۔