جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان اشتہاری ہیں اداروں کا احترام نہیں کرتے، عابد شیر علی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اشتہاری ہیں اداروں کا احترام نہیں کرتے، نواز شریف نے اداروں کا احترام کیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے تمام چیف جسٹس پر حملے کئے ہیں، نواز شریف کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگ نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ تحفظات کے باوجود نواز شریف عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، مارشل لاء نہیں عدالتوں میں داخلے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف کو ملکی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہوجائیں گے، عابد شیر علی

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کرنے پر نواز شریف کو نکالا جاتا ہے، جس ادارے کی جو ڈیوٹی ہے اسے وہ کرنی چاہئے۔

سی پیک کے حوالے سے عابد شیر علی نے کہا کہ سی پیک کے مخالفوں نے پاکستان پر یلغار کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر ہیں، نواز شریف حکومت نہیں خدمت کرنے آئے ہیں، تمام قومی اداروں اور حکومت نے مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں