لاہور : پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
یہ بات انہوں نے تحریک انصاف لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں بتائیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے حوالے سے بھی تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کی جیل بھرو تحریک کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیاں بھی نکالی جائیں۔
عمران خان نے یاسمین راشد کی قیادت میں کامیاب ڈور ٹو ڈور مہم کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے، غریب عوام کو مہنگائی سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کا جیل بھرو تحریک میں اہم کردار ہے۔