چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان گرفتار ہوئے تو 6 رکنی ایمرجنسی کمیٹی پارٹی معاملات دیکھےگی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے6رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی میں شاہ محمودقریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، مرادسعیداور علی امین گنڈاپور شامل ہیں۔
- Advertisement -
ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات چلائے گی۔
اس اہم فیصلے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے پارٹی عہدیداروں کو آگاہ کر دیا جائے گا اور انہیں کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی پابندی کی ہدایت کی جائے گی۔