اشتہار

عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کے خدشات ظاہر کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےدوبارہ گرفتاری کے خدشات ظاہرکردیے اور کہا مزید نفری بلانے کا مقصد مجھےدوبارہ گرفتارکرناہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی‌ ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نےدوبارہ گرفتاری کےخدشات ظاہرکردیے۔

عمران خان نے نعیم حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میڈیاپرسن کوکمرہ عدالت آنےکی اجازت دی جارہی ہےناوکلاکو، مزیدنفری بلانے کا مقصد مجھےدوبارہ گرفتارکرناہے۔

- Advertisement -

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈویژن بینچ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ، ڈویژن بینچ میں میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نے سماعت میں نماز جمعہ کا وقفہ کردیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کے باہرشدید رش کے باعث عمران خان کے وکلا کی ٹیم کوشش کے باوجود کمرہ عدالت میں نہ جاسکی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں اندر نہیں جانےدیاجارہاتو سماعت کیسے کرین گے جبکہ میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانےسے روک دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں