بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور رہے، فرخ حبیب کا ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی خودمختاری اور غیرت کی حفاظت کی، پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ پورا کیا، وہ نہ جھکا اور نہ بکا بلکہ ڈٹ کے میدان میں کھڑا رہا، عمران خان کے تمام راستے بند کردیئے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی خودمختاری اور غیرت کی حفاظت کی، اس امپورٹڈ حکومت کو ہم کسی صورت نہیں مانتے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم آج بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد احتجاج کے لئے نکلے، عوام بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں، ہم ثابت کریں گے قوم کپتان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں