منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرےگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو علحیدہ کر کے دو نئی وزارتوں کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈا کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم کامیاب پروگرام شروع کرنے پر بریفنگ دے گی۔

ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے درکار مشینری کی عارضی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

- Advertisement -

ایجنڈے کے مطابق غذائی اشیاء پر پاکستان سٹنڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی لازمی لیبلنگ کی منظوری دی جائے گی، ملکی نظام تعلیم کی تنظیم نو پر بریفنگ دے جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ2017 کو شیڈول ٹو میں شامل کرنے اور غیر ملکی تجارتی قرض پر سود کو ٹیکس ادائیگی سے استثنی دینے کی تجویز پر غور ہوگا۔

ایجنڈے کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ قحط سالی کا مقابلے کرنے کے پروگرام پر غور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں