تازہ ترین

اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے وکلاٹیم نے درخواست دائر کی۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج 2 مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوں گے، ان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور بیرسٹر شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔

عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔

Comments

- Advertisement -