اشتہار

عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے درخواست دائرکردی ، جس میں کہا ہے کہ عمران خان کی زندگی کوخطرہ ہے لیکن انہیں سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پرعمران خان کی سیکیورٹی کاجائزہ لیاگیاہے، عمران خان کو وہ سیکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیر اعظم کی حیثیت سے اُن کاحق ہے۔

- Advertisement -

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے لیکن انہیں سیکیورٹی نہیں دی جارہی، سیکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کےمنافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان میں جلسہ کرنے جارہی ہے، جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی جلسے کو ناکام بنانے کے لیے پولیس متحرک ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے گھر چھاپوں اور گرفتاریاں کا سلسلہ جاری ہے۔

فیصل آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ، ساہیوال سے پی ٹی آئی رہنما وسیم رضوی اور کمالیہ سے سید ثقلین حیدر کاظمی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں