اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت مخالف لانگ مارچ کیلیے کپتان کا پلان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت مخالف لانگ مارچ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے پلان فائنل کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر سے پندرہ لاکھ سے زائد لوگوں کو اسلام آباد بلانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

حکومتی ہتھکنڈوں سے نمٹنے سمیت گرفتاریوں سے بچنے کی منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہر سطح کی پارٹی لیڈرشپ تک پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیک اپ کے طور پر ہنگامی پلان بھی ترتیب  دے دیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی مختلف شہروں کو جام کیا جائے گا۔

گرفتاریوں کی صورت میں بیک اپ پلان پر عمل درآمد ہوگا جب کہ جبری گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج کی کال دی جائے گی۔ کارکنان کی قانونی معاونت کے لیے انصاف لائرز فورم کو متحرک رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں