اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خودکو قتل کرانے کے الزامات جھوٹ ہیں، عمران خان نے پہلے قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی اور اب الزامات لگا رہے ہیں، وہ پہلے امریکا پر حکومت تبدیلی کا الزام لگاتے تھے گزشتہ ایک سال عمران خان کے مختلف الزامات کی وجہ سے پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر آئینی طور پر اسمبلی توڑی، عمران خانب کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی، ان کی پارٹی کا یہ منفی رویہ سب کے سامنے ہے، عمران خان بضد ہے کہ وہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی عدالت جاتے ہیں اپنے جتھوں کو لیکر پہنچتے ہے، عمران خان اور انکے کارکن عدالتوں کی تضحیک کررہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسا غیر قانونی کام کسی سیاستدان نے نہیں کیا۔
عمران خان کی خواہش ہے جانی نقصان ہو تاکہ وہ لاشوں کی سیاست کرے، خواجہ آصف
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں ن لیگ کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا، ان کے دور مین مجھے بھی گرفتار کیا گیا 3 سال تک میں نے عدالتوں کا سامنا کیا، جس طرح انہوں نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو نشانہ بنایا اس طرح کسہ جمہوری دور میں نہیں ہوا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ جو بحران پیدا کر رہے ہیں ہم ان کو ہینڈل کر رہے ہیں، انشااللہ ہم ان بحرانوں سے کامیابی کیساتھ نکلیں گے۔
انہوں نے اب تک سایفر کے ذریعے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، سپریم کورٹ نے مداخلت کرکے ملک کو آئینی بحران سے بچایا، یہی لوگ اب اس میں مددکیلئے بیرونی طور پر شکایت کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن سے آکر بیٹی کیساتھ گرفتاری دی، انہوں نے کبھی قانون اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن جب پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو حملہ کیاگیا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ دہشتگردی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہوا ہے، سیکیورٹی کی وجہ سےمشکلات کا شکار ہیں اسی وجہ سے انتخابی فنڈز فراہم نہیں کرسکتے، بیرونی و اندرونی خطرات کے باعث پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے۔