جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘عمران خان نے سب چوروں کو مجبور کردیا، گلی گلی روتے پھر رہے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم صفدر کو آئینہ دکھایا، انہوں نے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے، جن کےلیے احتساب کمیشن بنایا گیا۔

شبہاز گل نے کہا کہ مریم کے باپ اور چچا نے جن پر کرپشن کے بے شمار مقدمے بنائے اور ان کے پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرکے عوام سے ووٹ لیتے رہے آج سپوتری مریم صفدر ان کے نعرے مارتی پھرتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں