بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عمران نے ورلڈ کپ اور شوکت خانم دیا مگر کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا، پاکستان کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر انہوں نے خیبرپختونخواہ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی بات یا الزام رتی برابرثابت نہ کرسکے، اُن کا احترام اس لیے ضرور ہے کرتا ہوں کہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال بنایا اور ملک کو ورلڈ کپ کا تحفہ دیا۔ شہباز شریف نے سوال کیا کہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں حکومت بنا کر عوام کے لیے کیا کیا؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی زمین عمران خان کو میاں نوازشریف نے دی جبکہ ہم نے ہی اسپتال کو 25 کروڑ روپے کی گرانٹ دی، اگر ایک اسپتال کی بنیاد پر کارکردگی کا ڈھونڈرا پیٹنا ہے تو ہم نے بھی اتفاق اسپتال اور میڈیکل کمپلیکس بنائے‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمران خان کےالزامات کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے: شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شوکت خانم طرزکےاسپتال کے پی میں بنتےتودنیا معترف ضرور ہوتی ہے مگر اس کی بنیاد پر سیاسی میدان میں فتح حاصل نہیں کی جاسکتی، آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس اس وقت ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں، عمران خان کو باتیں بتانے والے عقل مند سمجھتے ہیں مگر اُن کا عقل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں کیونکہ انہوں نے بہت بڑی وکٹ گرنے کی بات کی تھی جو بے کار ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عمران خان دورہ پنجاب پر تھے کہ اچانک انہوں نے مصروفیات ترک کر کے بنی گالہ کا رخ کرلیا تھا، اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ چند دنوں میں بہت بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: نوازشریف سے زیادہ خطرناک شہباز شریف ہیں، عمران خان

سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کا اشارہ خواجہ آصف کی نااہلی کی طرف تھا کیونکہ دو روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرخارجہ کو صادق اور امین نہ رہنے پر نااہل کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں