جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان نے راولپنڈی میں سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کیلئے اہداف سونپ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کیلئے اہداف سونپ دیے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 26 نومبر کے پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع کی تیاریوں کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کردی گئیں۔

عمران خان نے راولپنڈی میں سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کیلئے اہداف سونپ دیے اور اجتماع گاہ کے تعین سمیت جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، سیاسی بیداری عروج پر ، قوم حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ، راولپنڈی میں26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا۔

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو سب کو سرپرائز ملے گا، ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو، نئے انتخابات کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں