ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس پیرکو طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس پیرکو دوپہر 2 بجےطلب کر لیا.

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق حتمی مشاورت کے لیے پی ٹی آئی چیئرمین نے اجلاس طلب کیا ہے.

اجلاس میں تمام اراکین کوشرکت یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے. حکومت سازی سے متعلق حتمی مشاورت اور اہم فیصلے متوقع ہیں.

- Advertisement -

توقع کی جا رہی ہے کہ اس اہم اجلاس میں عمران خان منتخب ارکان اسمبلی کو وفاق، کے پی کی اور پنجاب میں‌ حکومت سازی سے متعلق اعتماد میں لیں‌ گے.

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا، جو دو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا.


عمران خان کی تقریب حلف برداری: ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو مدعو کیے جانے کا امکان


واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، جو قومی اسمبلی کی 116 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

یاد رہے کہ آج پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے فیصلے11تاریخ تک کرلیں گے، قومی اسمبلی سے8آزاد امیدوار اور 26 آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز177، پنجاب میں186کےقریب ہیں، گیارہ تاریخ کو ایوان مکمل ہوجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں