اسلام آباد : ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عائشہ گلالئی کی شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جس کے بعد انھوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی مایوسی کی اصل وجہ سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی کی پیشکش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گلالئی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ شادی عمران خان کیلئے بہتر ہوگی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی ، جس پر عائشہ گلالئی نے انتہائی مایوسی کے عالم میں انتہائی قدم اٹھایا۔
http://www.dailymotion.com/video/x5viqwa
مزید پڑھیں : تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں، عائشہ گلالئی
یاد رہے گذشتہ روزعائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی پر سنگین الزام عمران خان اور رہنماؤں کے کردار پرانگلی اٹھادی۔
عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ پارٹی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں، چئیرمین خود بھی خواتین کی عزت نہیں کرتے، پارٹی میں اخلاقیات نہیں اس لیے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور قیادت خواتین کارکنان کو نازیبا میسجز کرتی ہے، جس کی وجہ سے کئی خواتین کارکنان نالاں ہیں، میں این اے ون کا ٹکٹ نہیں مانگا، نہ ہی جلسے میں تقریر کا معاملہ تھا۔