اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے میں کارکنوں اور قیادت کی تربیت ہوگئی ہے اگست میں بڑا دھرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمیں عمران خان نے اگست میں ایک اور دھرنے کا اعلان کردیا۔ کپتان کا کہنا تھا کہ اس بار دھرنے سے بھی بڑا احتجاج ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی او آرز سے وزیراعظم کا نام نکالنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی، اگر پیپلز پارٹی نے ساتھ چھوڑا تو لوگ جان جائیں گے کہ وہ خود اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے حکومت کو تحفظ دے رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عید تک حکومت کو موقع دیں گے اس کے بعد صرف احتجاج کا راستہ ہی رہ جائے گا۔

واضح رہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹی او آرز تاحال ڈیڈ لاک کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں