لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان فائنل میں قومی ٹیم کی جیت کیلئے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا بانوے کی تاریخ دہراتی نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ سیمی فائنل میں جیت نے قوم میں جشن بھردیا ہے، بانوے کی تاریخ دہراتی نظر آرہی ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی ہے ،امید ہے ہم فائنل بھی جیتیں گے۔
گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاندار جیت حاصل کرنے پر کپتان بابراعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میچ شروع ہونے سے قبل بھی عمران خان نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سے ہماری تمام تر توقع یہی ہے کہ آخری گیند تک مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔