عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان Imran khan
The news is by your side.

Advertisement

ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے: عمران خان

گوجرانوالہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کرپشن کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جب کہ شہبازشریف اپنا چیک اپ کرانے لندن گئے ہوئے ہیں. ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔

ان خیالات میں انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے. کرپشن سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوجاتا ہے، عوام الیکشن کے لئے تیار رہیں، انشا اللہ نیا پاکستان بنائیں گے، آپ کا کپتان دونوں شریفوں کی وکٹیں اڑائے گا.

عمران خان چیئرمین، پی ٹی آئی

اسحاق ڈار اور نوازشریف کی منی لانڈرنگ سے پاکستان پر قرضہ چڑھا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا جاتا ہے. کرپشن سے غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوجاتا ہے

عمران خان نے کہا کہ پشاور میں ایک بہترین اسپتال 4 ارب روپے میں بنا ہے، پشاورمیں جدید مشینری کے ساتھ اسپتال باہر کے لوگوں نے آکر بنایا۔

شہبازشریف نے ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا، جس میں وہ اپنا علاج کروا سکتے۔ کلثوم نواز اور شہباز شریف کو علاج کے لیے لندن جانا پڑا۔ عام آدمی کے اہل خانہ بیمار ہوں، تو یہ لوگ تو لندن نہیں جاسکتے.

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو دوا یہاں 100روپے کی ہے، وہ کے پی میں 50 روپے کی ہے. ملتان میٹرو 30 ارب سے شروع ہو کر 60 ارب میں بنائی گئی، ملتان میٹرو کے شیشے کالے کر دیے، تاکہ یہ پتا نہ چلے، اندر کوئی نہیں بیٹھا.

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوتا ہے، تو پاکستانیوں پر 100 ارب کا قرضہ چڑھ جاتا ہے، نوازشریف کہتا پھر رہا ہے کہ کیوں نکالا، بہت جلد پتا چل جائے گا کیوں نکالا گیا. نوازشریف کو تو کیوں نکالا کردیا، شہبازشریف اب تمہاری باری ہے، ہمیں 2018 میں پنجاب کو شریفو ں سے آزاد کرانا ہے۔


کراچی خوشحال نہیں‌ ہوگا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا،عمران خان


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں