اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ ہوا: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کا 55 فیصد بجٹ لاہور پر خرچ کر ڈالا۔ شہباز شریف ایسے اسپتال بنواتے جہاں ان کا بھی علاج ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا گزشتہ سال کا ترقیاتی بجٹ 635 ارب روپے تھا۔ گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کا 55 فیصد صرف لاہور پر خرچ ہوا۔ خیبر پختونخواہ کا ترقیاتی بجٹ 130 ارب کے بجائے 110 ارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال 4 ارب روپے میں بنا ہے۔ ’ایسے اسپتال بناتے جس میں آج آپ بھی اپنا علاج کروا رہے ہوتے۔ عوام کا کیا قصور ہے جو 635 ارب روپے میٹرو جیسے منصوبوں پر لگا دیے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو میں جا کر دیکھیں خالی بسیں چل رہی ہیں۔ نہ اسکول، نہ صاف پانی کے منصوبے اور نہ کوئی کالج بنائے گئے ہیں۔ میرٹ کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کی ڈگری کو اہمیت دی جاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حبیب کنسٹرکشن کی مثال دیکھیں انہوں نے 96 کروڑ کا کنٹریکٹ لیا۔ منصوبے کی لاگت بڑھی تو کنٹریکٹ 2 ارب تک پہنچ گیا۔ اس طرح کنٹریکٹ لینے والی کمپنی کو ایک ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ’یہ سیدھے سیدھے نیب کے کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو پیسہ پنجاب پر خرچ ہونا چاہیئے وہ رائیونڈ پر خرچ ہو رہا ہے۔ رائیونڈ میں ترقیاتی کام جاری ہے، لاہور کے اندر پیرس بن رہا ہے۔ ’یہ لوگ عوام کے پیسوں سے کام کروا کر پیسہ خود لے لیتے ہیں‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں