تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

100 فیصد یقین ہے کہ مجھ پرا سنائپر نے فائرنگ کی، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے کہ مجھ پرا سنائپر نے فائرنگ کی تاہم جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  زمان پارک میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قاتلانہ حملے کے حوالے سے بتایا کہ 100 فیصد یقین ہے کہ مجھ پرا سنائپر نے فائرنگ کی، مصدقہ یقین ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا، ایف آئی آر نہ ہونے پر پرویز الہی ذمہ دار نہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اوورسیز پاکستانیوں پر ہے۔

خیال رہے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے وزیرآباد پہنچ گئی ہیں۔

جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کے2ارکان وزیرآبادپہنچے ہیں ، سید خرم علی شاہ اورنصیب اللہ نےجائےوقوعہ کا دورہ کیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔

Comments

- Advertisement -