جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

کنٹینر کے قریب فائرنگ ، عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی، ایک شخص جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرآباد : حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، جس کے نتیجے میں عمران خان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی۔

قاتلانہ حملے میں عمران خان سمیت 6 افرادزخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

فائرنگ کے بعد مارچ کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے وقت قافلہ ظفرعلی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا کہ فائرنگ سے عمران خان زخمی ہوئے ہیں، ان کو پیر میں گولی لگی ہے۔

کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے، ٹانگ پر گولی لگنےکے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوئے۔

فائرنگ سے سینیٹر فیصل جاوید ، پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ، جنھیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ایمبولینسز میں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے مبینہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں