تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اہم ہدایت دے دی

لاہور: سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اہم ہدایت جاری کر دی۔

عمران خان کی زیرِ صدارت ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ختم ہو گیا جس میں عوامی پاور شو کرنے اور 18 مئی جمعرات کو مریدکے میں جلسے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی خطاب کریں گے۔

اجلاس میں عمران خان نے گوجرانولہ مریدکے کے ٹکٹ ہولڈرز کو ٹاسک سونپ دیے جبکہ انہیں گرفتاریوں سے بچنے کی بھی ہدایت کر دی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مریدکے میں ہمارا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر حکومت کیلیے دفعہ 144 نہیں تو ہمارے لیے کیوں ہے؟

انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کو پُرامید رہنے کی نوید سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ 2 ہفتوں کی بات ہے پھر معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، پارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، یہ جو مرضی کر لیں پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔

قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادانہ انکوائری ہوئی تو ثابت کروں گا کہ مظاہرین میں شامل اشتعال انگیز لوگ کون تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی کوشش کے بعد بیان ریکارڈ کیا تھا، اس بیان میں کارکنوں سے مسلسل کہا کہ جو بھی اشتعال انگیزی ہو آپ نے پُر امن احتجاج کرنا ہے، کارکنوں کو تلقین کی کہ کوئی جتنا مرضی اشتعال دلائے آپ نے پر امن رہنا ہے۔

Comments

- Advertisement -