تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔

عمران خان نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔

اپنی نااہلی پر عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، چیف الیکشن کمشنر کوئی فیصلہ خود کر ہی نہیں سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، نواز شریف کو نہیں پتا کہ پاکستان بدل چکا ہے، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں ڈاکے مار کر بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مافیا کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں سیاسی نظام نہیں بلکہ مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، چوری کرنے سے ملک کا نقصان ہوا، اب چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -