جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عائشہ گلا لئی کے الزامات کے بعد عمران خان کا پہلا انٹرویو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے شریف خاندان ہے یہ لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اسی قسم کے گھٹیا سازشیں کرتے آئے ہیں جس کا شکار نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو، سیتا وائٹ اور جمائمہ بھی رہیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹز میں میزبان سمیع ابراہیم اور صابر شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی یہ عائشہ گلالئی کی جانب سے الزامات کے بعد چیئرمین پی آئی ٹی عمران خان کا کسبی چینل یا پروگرام کو دیا گیا پہلا انٹرویو ہے جو نتھیا گلی میں ریکارڈ کیا گیا۔

دی رپورٹرز کے میزبان سمیع ابراہیم کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنے سے صرف ایک روز قبل عائشہ گلہ لئی وفد کے ہمراہ بنی گالہ مجھ سے ملنے آئی تھیں اورپشاور کے حلقے این اے ون کا ٹکٹ مانگا تھا تاہم میں نے ان کی اسمبلی میں ناقص کارکردگی اور پارٹی میٹنگز میں غیر حاضری پر سرزنش کی تھی۔

- Advertisement -

عمران خان نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی کی کارکردگی شروع میں بہت اچھی تھی لیکن بعد میں نہ جانے کیا ہو گیا مجھے یقین ہے کہ عائشہ گلا لئی مسلم لیگ (ن) کی سازش کا شکار ہوئیں اور شریف خاندان کے ہاتھوں استعمال ہو رہی ہیں اور مجھے پرہ چلا ہے اس سازش کے پیچھے پیسا بھی استعمال ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا پرانا وطیرہ یہی رہا ہے کہ وہ الزام تراشی اور کردار کشی کے لیے سطحی درجے تک گر جاتے ہیں اور ایسا انہوں نے ماضی میں نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ بھی کیا جب کہ سیتا وائٹ کو بھی فون کیا کرتے تھے اور جمائمہ پر بھی سنگین الزامات لگائے تھے۔

دی رپورٹرز کے میزبان صابر شاکر نے عمران خان نے سوال کیا کہ عائشہ گلا لئی آپ سے شادی کی خواہش مند تھیں اور خود یہ آفر آپ کو پیش بھی کی تھی جس پر عمران خان نے کہا کہ میں کواتین کا بہت احترام کرتا ہوں اس لیے اس موضوع پر مزید کچھ اور گفتگو نہیں کروں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے دی رپورٹرز کے میزبان سمیع ابراہیم کی جانب سے پی ٹی آئی کی ایک اور منحرف خاتون رہنما ناز بلوچ کے تحریک انصاف میں خواتین کے آگے بڑھنے کے مفقود مواقع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری پارٹی میں خواتین کو یکساں مواقع دیئے جاتے ہیں اور کواتین سے بد سلوکی کے معاملے کو میں خود دیکھتا ہوں۔

عمران خان نے منحرف کاتون رہنما ناز بلوچ کو دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ناز بلوچ پارٹی چھوڑ کرگئیں لیکن اس کے باوجود میرے کردار کی تعریف کی اور میرے بارے میں سچ کہا جس پرمیں انہیں داد دیتا ہوں اور یقینآ اللہ عزت دینے والا ہے اور جلد قوم کو پتہ چل جائے گا کہ کون بکاؤ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر پاناما کیس کے فیصلے پر من وعن عمل درآمد ہونے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور کے پی کے حکومت کو گرانے کی سازش کی گئی تو میں ایک بار پھر قوم کو سڑکوں پر لے کر آؤں گا اور احتساب کے عمل میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائے گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں