تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

’جنرل باجوہ نے خواجہ آصف سے کہا فکر نہ کریں آپ جیت جائیں گے‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے خواجہ آصف سے کہا آپ فکر نہ کریں آپ جیت جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں حکومت سےہٹانےکاپلان پہلے ہی بن گیا تھا حسین حقانی کےساتھ سی آئی اے کابھی ایک آدمی تھا ہماری حکومت کے دوران ہی حسین حقانی کو ہائر کیا گیا پلان بنایا گیا کہ شہباز شریف کو لانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں جنرل باجوہ پر اعتماد کرتا تھا میری جنرل باجوہ سے آخری ملاقات اگست میں ہوئی جنرل باجوہ نے خواجہ آصف سے کہا آپ فکر نہ کریں آپ جیت جائیں گے، کورونا کے دوران ہمیں پاک فوج کی طرف سے مکمل سپورٹ ملی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا منظم ادارہ پاک فوج ہے جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرسکتا آج ہماری معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا معاشی استحکام نہیں آئے گا، جنرل باجوہ کےہوتے ہوئے رول آف لا کو تباہ کیا گیا، ایجنسیاں ہمارےبندوں کو توڑ رہی تھیں جنرل باجوہ کہتےتھےہم نیوٹرل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 دنوں میں ہم نے ملک بھرمیں ریکارڈ جلسے کئے لوگ جان گئے تھے ان کو اس لئے باہر نکلے، حملے کے دوران مجھے 3 گولیاں لگی تھیں، اس ساری صورتحال میں انصاف کا نظام ایکسپوز ہوگیا، ان پر تمام کیس ہمارے دورمیں نہیں بنے، ان کے دور کے تھے مجھے کہا گیا آپ کے لوگوں کی آڈیوز اور ویڈیوز ہمارے پاس ہیں جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے عدالت نے ان شریفوں کو بری کردیا ہے انہوں نے پلان بنایا ہوا ہے کسی طرح عمران خان کا راستہ روکنا ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت بھی کچھ نہیں سنبھال سکے گی۔

Comments

- Advertisement -