تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

منصفانہ الیکشن کے سوا کوئی بات نہیں ہوسکتی ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ منصفانہ الیکشن کے سوا کوئی بات نہیں ہوسکتی، حکومت افراتفری پھیلا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جرمن ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی افراتفری کا ماحول ہے، سپریم کورٹ نے بھی 30 اپریل کو انتخابات کرانے کاحکم دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ خوفزدہ ہیں کہ ہم انتخابات جیت جائیں گے، اس لئے حکومت افراتفری پھیلا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

انھوں نے خبروں کی تردید کی کہ میں اور میری پارٹی سے کوئی بھی شخص عسکری قیادت سے ملنے کی کوشش نہیں کر رہا، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مسئلے سے نکلنے کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، ملک اس لئے سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے کیونکہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

Comments