اشتہار

طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

اطلاعات کے مطابق بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے احتجاج کی حکمت عملی اور اس دھرنےمیں اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت سے متعلق بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے طاہر القادری سے فون پر رابطہ کرکے انہیں باضابطہ دعوت دی جس طاہر القادری نے قبول کرلیا،شیخ رشید نے دعوت قبول کرنے سے متعلق تصدیق کردی

شیخ رشید نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دے دی ہے،طاہر القادری کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے میری بات مانی، عوامی تحریک دو نومبر کے دھرنے میں ضرور شرکت کرے گی۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھرنے میں عوامی تحریک کے کارکنان شرکت کریں گے یا صرف طاہر القادری شریک ہوں گے۔

شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تنقید کرنے والوں کے منہ بند ہوجانے چاہئیں،کوئی شہر ایسا نہیں جہاں عوامی تحریک کے دس یا بیس ہزار کارکنان موجود نہ ہوں۔

وسیم بادامی نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، حکومت کو واقعی اب پریشان ہونا چاہیے کیوں کہ یہ اسلام آباد بند کرنے کی بات ہےاور ایسا کارکن جو اس دھرنے کو مذہبی معاملہ سمجھتے ہوئے کام کرے وہ اس تحریک میں ایک اچھا کردار ادا کرسکتا ہے،

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں