تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’جیسی تنقید عمران خان پر ہوتی ہے دنیا میں ایسی کہیں نہیں ہوتی‘‏

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان اورحکومت پرجیسی تنقیدہوتی ہے دنیا میں ‏ایسا کہیں نہیں ہوتا ہمیں آزاد میڈیا اور اپوزیشن سےکوئی ڈر نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ ہمیں ہاتھ اٹھانےکی ضرورت نہیں ہے اپوزیشن کو ‏سیاسی مار خود پڑ رہی ہے میڈیامیں پی ڈی ایم کےسہولت کار بیٹھےہیں جن کاعوم کوپتہ ہے، 2023 کا انتظار ‏کریں دوسرے راستوں کو اختیار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان دھرنا لےکر آئےدعوےکیےاور پھر ناکام لوٹے دوسرے دھرنےکے وقت کارکنان ‏پوچھتے رہ گئےہمارا لیڈر کہاں ہے؟ کارکنان نےکہا سانوں نہروالے پل تے بلا کے سونڑا ماہی کتھے رہ گیا، سونڑا ‏ماہی اسلام آباد میں کارکنان کو بلاکرخودکراچی میں بیٹھارہا۔

اسدعمر نے کہا کہ ہمارےہاں نئی بیماری آئی ہےسردی میں پی ڈی ایم آتی ہےپھرچلی جاتی ہے، خواجہ آصف نے ‏مطالبہ کیاکہ سیاستدانوں کو ایک دوسرےکا خیال رکھناچاہیے ماضی میں باریاں لگی ہوئی تھیں،کہاجاتاتھامنہ نہ ‏کھلوائیں کتنی چوری کی ایک دوسرےکیخلاف تقریرکی جاتی تھی اورچوریاں چھپائی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی مک مکےکو ختم کرنےکیلئےآیا اور اب مک مکا نہیں ہوگا وہ وقت بھی یاد ‏ہےجب ججز فون کر کے پوچھتے تھےمیاں صاحب کیافیصلہ لکھو۔

Comments

- Advertisement -