اسلام آباد: بنی گالہ میں ماحولیات سےمتعلق ازخود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ سمیت عدالت کا احترام ہم سب نےکرناہے۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پیش ہوئے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نےسماعت کےدوران کہاکہ عدالتیں قانون کےمطابق کام کرتی ہیں اور قوم کے لیڈر ہونے کے ناطے آپ پربھاری ذمہ داری ہے۔انہوں نےکہاکہ آپ کی ایک آواز خرابی کو بہتری میں بدل سکتی ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نےکہاکہ عمران خان آپ عام آدمی نہیں،خان صاحب آپ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ بداعتمادی کی فضاکو ختم کرناہوگا۔
چیف جسٹس پاکستان نےغیرقانونی تعمیرات کامعاملہ اجاگر کرنےپرعمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ معاملے کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لینا ہوگا۔
چیف جسٹس نےکہاکہ عدالت کو آپ کی یاآپ کے وکیل کی معاونت درکارہوگی۔انہوں نےکہاکہ دیکھنا ہوگا کہ ناسور کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔
بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےکہاکہ اسکول میں آپ کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں۔
انہوں نےکہا کہ مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے،آپ نےاتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی۔
عمران خان کا ملک گیر جلسوں اور تحریک کا اعلان
عمران خان نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات پردلائل دیتے ہوئےکہاکہ15 سال قبل بنی گالہ آیا تھا۔انہوں نےکہاکہ بنی گالہ میں تعمیراتی کام بغیر پلاننگ کےہورہی ہے۔
تحریک انصاف کےسربراہ نےکہاکہ بنی گالہ میں 2پارکس ہیں،ایک پرقبضہ کیاجارہاہے،درخت کاٹنےسے گرمی بڑھے گی اور بارش کم ہوگی۔
واضح رہےکہ اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخط پرسپریم کورٹ نےبنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخودنوٹس لیاتھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں