تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں“

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آخری امید قرار دے دیا۔

نجی نیوز ٹی وی کے شو میں میزبان نے اداکار بہروز سبزواری سے سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں؟ اس کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ ”جی، مجھے ایسا ہی لگتا ہے۔“

شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہمارے خاندان میں جتنے بھی اداکار ہیں ان میں سب سے بہترین جاوید شیخ ہیں کیوں کہ ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، شہروز سبزواری کی کامیابی میں ان کا بیٹا ہونے سے زیادہ اس کی خود کی صلاحیتوں اور محنت کا عمل دخل رہا ہے۔

سیاسی جماعت کی حمایت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ میں کبھی بھی ایم کیو ایم کا سپورٹر نہیں تھا، جو صحیح لوگ ہیں میں ان کے ساتھ ہمیشہ رہوں گا، میں بھی پاکستانی ہوں۔

شو میں موجود مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پروز بٹ کہا کہ نواز شریف اس ملک کی  اور عوام کی آخری امید ہیں، میری دعا ہے کہ نواز شریف خیر سے واپس آئیں تو چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنیں، وہ بہت جلد واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ 2020 میں بہروز سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان سچے آدمی ہیں، اب دو نمبریاں کرنے والا کئی بار سوچتا ہے، عمران خان کی حکومت آنے کے بعد غلط کام کرنے یا دو نمبریاں کرنے والے کچھ بھی کرنے سے پہلے دس بار سوچتے ہیں، ملک کے لیے یہ تبدیلی اچھی ہے۔

Comments

- Advertisement -