منگل, جون 9, 2026
اشتہار

عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آج ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گٸی ہے کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت پندرہ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا عمران خان کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں، رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواستوں پر نمبر لگادیا ہے، تینوں درخواستوں کی سماعت آج صبح ہوگی۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے لیے آنے والی اسلام آباد پولیس ٹیم کے زمان پارک پہنچنے کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم ہے،انہیں نوٹس دے دیا گیا ہے اور پولیس انہیں گرفتار کرکے ہی واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ہے۔ عدالت کے وارنٹ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 مارچ تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

+ posts

عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں