جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم اسپتال ميں زيرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبعيت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا پینل آج عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔

- Advertisement -

عمران خان کا ایک بار پھر ایکسرے اور ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جس کے بعد ڈاکٹرز کے بورڈ عمران خان کو ڈسجارچ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا قومی امکان ہے۔

اس موقع پر شوکت خانم اسپتال کے باہر پولیس اور ڈالفن کی بھاری نفری تعینات ہے۔

گذشتہ روز ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

ٹانگ میں لگی گولیاں نکالنے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک دن اسپتال میں رکنے کا مشورہ دیا تھا۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، وزیر آباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں