تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

عمران خان کا این اے 193 کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا امکان

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا این اے 193سےسردار جعفر کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا این اے ایک سو ترانوے کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کیا ہے، جس کے تحت ضمنی انتخاب چھبیس فروری کو ہوگا۔

عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے آٹھ حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -