تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‏’عمران خان ریاست مدینہ کیلیے موذن کا کردار ادا کر رہے ہیں‘‏

معاون خصوصی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ، ن لیگ ،پیپلزپارٹی کا مدینہ کی ریاست کا ‏ہی نعرہ تھا جب کہ عمران خان ریاست مدینہ کےلئے موذن کا کردار ادا کررہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش ہے ‏اسلام جبر کی بنیاد پر مسلمان بنانے کا قائل نہیں کوئی جبری مذہبی تبدیل کرنےکی کوشش کرےتو اسلام کانمائندہ ‏نہیں جبر کی بنیاد پر کلمہ پڑھانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابل قبول ہیں فیصلہ کیا ہے ایک وفد تمام مذاہبی قائدین ‏سےملکرمسائل کاحل نکالےگا 4 دسمبر کو لاہور میں مسیحی برادری کے مقتدر قائدین سے ملاقات کریں گے بیٹی ‏کسی بھی مذہب سے ہوقوم کی بیٹی ہے تحفظ سب کی ذمہ داری ہے 16رکنی کمیٹی میں تمام مذاہب کے لوگ ‏شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے پاس جاکر حقیقی مسائل سن کر حل کریں گے ذاتی مسئلے کے مسائل کو ‏مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا متحدہ علما بورڈ نے 113 کیسز کا فیصلہ کیا ہے ناموس رسالت توہین مذہب کو ‏باہمی بات چیت سےحل کرناہوگا عمران خان نے انٹرویو میں کہا اسلام جبر کا قائل نہیں کسی بھی مذہب سے ‏متعلق پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہئے۔

Comments

- Advertisement -